اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں فوج کی خدمات طلب کر لیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ بھیجا ہے، ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے245کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے7سوات کے ضمنی انتخابات کیلئےسکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی میں انتہائی حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ حالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دیں ، چیف الیکشن کمشنر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی ، ذرائع نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات پیش نظر پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ، سندھ بلدیاتی کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں،سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...