اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دینے والے خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین کو عمران خان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بیریئر پر موجود رہی۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ بیریئر ہٹایا جائے ورنہ اساتذہ زبردستی آگے بڑھیں گے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی بارہ کہو کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ اور پولیس حکام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈی ایس پی بارہ کہو نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد کوئی وفد آپ کا مسئلہ حل کرنے آ جائے گا۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے اساتذہ کا بنی گالہ میں دھرنا جاری ہے جنہوں نے سابق وزیراعظم کے گھر کی طرف جانے والے راستے پر ٹینٹ لگا دیے ہیں۔احتجاج کرنے والے اساتذہ کہتے ہیں کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کے پی میں پی ٹی آئی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخِ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...