نارتھ یارکشائر میں گھر میں آتشزدگی ، دو افراد ہلاک

21 جون ، 2022

لندن (پی اے) نارتھ یارک شائر میبں سلبی کے قریب کیمبلشفورتھ میں مینور کلوز میں ایک گھرمیں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو 05:00 بی ایس ٹی پر پیش آیا تھا۔ نارتھ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہتیسرے کو طبی امداد دی گئی۔ فورس نے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس آتشزدگی کے اس واقعے کے حوالے سے معلومات ہیں تو وہ رابطہ کرے۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں کسی قریبی پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا۔