امرناتھ یاترا کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ پر فوجی نفری بڑھا دی گئی

21 جون ، 2022

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے ہیں جبکہ تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں میںبھی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد ہونی والی امرناتھ یاترا کے لئے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی اورلوگوں کی شناخت چیک کرنے کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ کمشنر جموں رمیش کمار اور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز بھارتی فورسز کی 20 گاڑیوں کے ایک آزمائشی قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جموں سے بانہال تک یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں، ادھم پور اور رام بن اضلاع میں یاترا کیلئے کئے گئ۔