اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کی انتشار کی کال کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں، جب لوگوں نے ʼʼعالمی سازشʼʼکے بیانئے کو مسترد کیا تو ان کو مہنگائی یاد آ گئی، جس مہنگائی کے خلاف عمران خان احتجاج کر رہے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد یہ نجات دہندہ بننے کی کوشش کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والا عمران خان حکومت میں کہتا تھا وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اب پی ٹی آئی کے بیانیے اور انتشار کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...