کابل ، کارمیں بم دھماکہ ، 2افراد ہلاک

21 جون ، 2022

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوگئے، تفصیل کے مطابق کابل کمانڈر کے ترجمان خالد زادران نے کہا کہ دھماکا شہر کے شمالی علاقے میں ہوا جس میں شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ واقعے کے پیچھے کون تھا اور اس میں کسے نشانہ بنایا گیا تھا۔طالبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کیا ہے لیکن متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے تشدد کا خطرہ برقرار ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں متعدد جان لیوا حملے ہوچکے ہیں۔