اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا موقف طلب

21 جون ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے اور حکومت نے 101 یونین کونسلز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیا موقف ہے، انتخابات 50یونین کونسلز میں ہونگے یا 101یونین کونسلزمیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کل تک اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت واضح موقف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔