لاہور(این این آئی)مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ، گھریلوملازمین بھی اس قتل میں ملوث پائے گئے۔ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کواسپتال لے کرگیا، ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہدکوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینےکی کوشش کی تھی جب کہ پولیس حراست میں لے پالک فہداپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو...
انقرہترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے بعد...
ڈھاکا بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے رو ک دیا۔...
میانوالی،سرگودھا پولیس کے شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ہیڈ کا نسٹیبل ہارون الرشید خاں شہید نے بھی...
راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست...
اسلام آباد جماعت اسلامی نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع جماعت...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے...
اسلام آباد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز...