وزیر اعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

21 جون ، 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اوراپنے اپنے حلقوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد، عائشہ رجب علی، شگفتہ جمانی اور سہیل خان شامل ہیں دریں اثناء سابق سنیٹر آ غا شاہزیب درانی اوررکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے گزشتہ روزملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی۔