بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9افراد نے اجتماعی خودکشی کرلی

21 جون ، 2022

ممبئی(جنگ نیوز) بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے9افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ ان افراد نے اجتماعی خودکشی کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور ان افراد نے زہریلا مواد کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔