اسلام آباد(آئی این پی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیر کی صبح برطانیہ، آئرلینڈ اور بیلجیم کے 12روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یورپی پارلیمنٹ، آئرش پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کریں۔ اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز بلند کریں اور یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ اس سے قبل صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لندن، برمنگھم، ہیلی فیکس، سلائو، برسلز، ایڈوربن اور ڈبلن میں بھی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ بھر کے منتخب کونسلرز سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کونسلرز کی ایک آل پارٹیز کشمیر کمیٹی بھی تشکیل دی۔ اپنے دورہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے دوران انہوں نے مختلف تھنک ٹینکس، یورپی پارلیمنٹ میں قائم ہیومن رائٹس کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت یورپی پارلیمنٹ میںقائم امور خارجہ کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔جبکہ آئرلینڈ کے دورے کے دوران وہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور آئرلینڈ کے وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران انہوں نے یاسین ملک کے کیس کے حوالے سے 9بیرسٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو یاسین ملک کی رہائی کے لئے قانونی مشاورت کے بعد اُن کے کیس کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے گی۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو...
انقرہترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے بعد...
ڈھاکا بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے رو ک دیا۔...
میانوالی،سرگودھا پولیس کے شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ہیڈ کا نسٹیبل ہارون الرشید خاں شہید نے بھی...
راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست...
اسلام آباد جماعت اسلامی نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع جماعت...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے...
اسلام آباد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز...