اسلام آباد(خبر ایجنسی) پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے لوگوں نے ملک میں پناہ گزینوں کے لیے مثالی فراخدلی، مہمان نوازی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس دن کے موقع پر ہمیں جبری نقل مکانی کی وجوہات پر غور کرنے اور پناہ گزینوں کے حالات بشمول تنازعات کی روک تھام اور تصفیے کے ذریعے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا میں پناہ گزینوں کے سب سے بڑے اور طویل ترین حالات میں سے ایک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالی اور وہ 30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا گیا کہ افغانستان کے استحکام اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا اتنا ہی اہم ہے تاکہ مستقبل میں ملک سے پناہ گزنیوں کے انخلا کے امکان کو روکا جا سکے۔ وزارت نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کی حمایت میں قابل ستائش کام کرنے پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دن بین الاقوامی بوجھ اور ذمہ داری کے اشتراک کے اصولوں کے تحت پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کے اعادہ کا بھی موقع ہے۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...