ڪاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق عبدالعلیم خان امیر ترین رکن صوبائی اسمبلی نکلے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41کروڑ 43لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، وزیرا علیٰ پنجاب نے13کروڑ 64 لاکھ کے 11رہائشی گھر ظاہر کیے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہرالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ عبدالعلیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین ظاہر کی جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی۔ پرویز الہٰی کی اہلیہ 10 کروڑ روپے اثاثوں کی مالک ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے۔ حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے اور انہوں نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...