اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان بیورو آف شماریات اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا۔ ایم او یو کے تحت نادرا ملک کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری 2022کیلئے ادارہ شماریات کو ٹیبلٹ اور ڈویلپمینٹ سافٹ ویئر فراہم کرے گا۔ پہلی مرتبہ مردم شماری کیلئے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ جتنا اچھا سافٹ ویئر ہوگا اتنا ہی اچھا رزلٹ ہوگا، امید ہے نادرا نےاچھا سافٹ ویئر بنایا ہوگا، ادارہ شماریات مردم شماری کے نتائج بروقت الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرسکے گا۔چیف اسٹیٹیشن نعیم ظفر نے کہا کہ اس بار بڑے پارٹنرز میں نادرا، اسپارکو، مسلح افواج ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری میں ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹ استعمال ہونگے، منصوبے پر 13.41 ارب روپے لاگت آئے گی، ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ پراجیکٹ 18 جولائی سے شروع ہوگا اور یکم اگست 2022 کو مکمل ہوگا۔چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مردم شماری ہے جو ڈیجیٹل ہونے جارہی ہے، اگر کسی کو مردم شماری پر اعتراضات ہونگے تو ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری طور پر انہیں دور کیا جاسکے گا، نادرا یوزر فرینڈلی ویب بیسڈ سسٹم بھی متعارف کروارہے ہیں، اس پورٹل کے ذریعے شہری خود بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے جس کی چیکنگ بھی ہوگی، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 500 بلاک میں ڈیجیٹل مردم شماری کی جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلادیا جائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...