لاھور ( نمائندہ جنگ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حوصلے بلند، ڈرنے والے نہیں، حکومت مزید مقدمات بنا لے،سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ پانچویں بار انسداد دہشت گردی عدالت میں ہماری پیشی ہے۔ شفیق آباد کی حدود میں میری گاڑی کو توڑا گیا ۔ ن لیگ کے گلو بٹوں نے میری گاڑی توڑی۔ الٹا میرے اوپر انسداد دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئی ہیں۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیادت پر پرچے کرنے کا مقصد مختلف ایشوز سے نظر ہٹانا ہے۔ یہ اسمبلی میں نیب کے خلاف بل پاس کروانا چاہتے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف ساری عوام نکلی۔جتنے مقدمات چاہتے ہیں ہم پر بنا لیں۔ یہ باپ بیٹا جعلی ہیں۔ تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہرنے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی ہے عوام کی کسی کو فکر نہیں۔ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہچ چکا ہے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ڈرنے والے نہیں مزید مقدمات قائم کرلو۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...