سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل انتقال کرگئے

21 جون ، 2022

جدہ (آئی این پی)سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی ۔شہزادہ ترکی بن فیصل 1979 سے 2001 تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ رہے۔