بھارت نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کیا،منیر اکرم

21 جون ، 2022

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ دیگر نو آبادیاتی طاقتوں کی طرح بھارت نے بھی کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کیاہے جو ان کی ایک قانونی جدو جہد کو دبانے کی کوشش ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فوج کی کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی آواز کو دبانا ہے تو شہریوں کو کیسے تحفظ دیا جائے، یہ وہ معاملہ ہے جب غیر ملکی قابض افواج لوگوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرکے اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔