کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان ایمپلائیز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے وفد نے حبیب الرحمن مردان زئی کی قیادت میں ملاقات کی چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ بھی ملاقات میں موجود تھے وزیراعلیٰ سے کامیاب ملاقات کے بعد گرینڈ الائنس نے ہڑتال اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجید ہ بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،ملازمین کو حقوق کی فراہمی سے انکار نہیں انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں اور دھرنوں سے عام شہری متاثر ہوتے ہیں سڑکیں بند کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ایک مریض بھی سڑک بند ہونے سے اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے انتقال کر جاتاہے تو اسکی ذمہ داری کس پر ہوگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب سے ہم نے حکومت سنبھالی بہت سے دھرنوں کو بات چیت کے ذریعے حل کیا ہمارے صوبے کی اپنی روایات ہیں ہمیں بات چیت کے ذریعہ مسائل کے حل پر یقین ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اب تک ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جو کیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کی لئے خوشخبری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کے ساتھ دیگر مراعات شامل ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود ملازمین کے مفادات کو تحفظ دیا جا رہا ہے ۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...