کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کی ریلی کی وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف پیش قدمی پولیس نے روک دی ، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد ملازمین زخمی ہوگئے، بیوگا کی اجنب سےآج سے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں تالہ بندی اور الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سینٹرز بند کرنے کا اعلان ، بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا ، پیر کو کو کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے بیوگا کی احتجاجی ریلی ریڈ زون کی طرف روانہ ہوئی ، جی پی او چوک پر پولیس نے ملازمین کو روک لیا تاہم مذاکرات ناکام ہوئے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی جس سے متعدد ملازمین زخمی ہوئے ، دریں اثنا بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کے صدر حاجی حبیب الرحمٰن مردان زئی نے آج سے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں تالہ بندی اور الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سینٹرز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ مہنگائی نے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، حکمران اپنے مفاد اور اقتدار کے لئے کوشاں ہیں ، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر ملازمین دشمن بجٹ لائی ہے صوبائی حکومت اور افسرشاہی کے بناے ہوئے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے جو اعلان کیا اس پر پورا پورا عمل کیا جس کی وجہ سے ہمارے ہر احتجاج کا کامیاب نتیجہ نکلا ، قبل ازیں بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر احتجاجی جلسہ ہوا جس سے حبیب الرحمٰن مردانزئی ، داد محمد بلوچ ، سلام زہری ، پرو فیسر حمید خا ن ، علی بخش جمالی ، قا سم خان کا کڑ ، شکر خان رئیسانی ، ماما سلام بلوچ ، بچل ابڑو ، حا جی عبدﷲ صا فی ، انجینئر ابراہیم زہری ، رحمت ﷲ زہری ، یونس کاکڑ اور نے خطاب کیا ۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...