کراچی (نمائندہ جنگ) سول سوسائٹی کی خواتین رہنماؤں نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے بلوچ طلبہ سمیت خواتین اور جامعہ کراچی سے جبری لاپتہ دو طالب علم گمشاد بلوچ اور ڈوڈو بلوچ کے خانوادے پر پولیس جارحیت قابل مذمت ہے۔محض کمیٹی بناکر وزیراعلیٰ سندھ اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے بلکہ وہ پولیس کے اس جارحانہ رویہ پر جوابدہ ہیں۔تحریک نسواں کی شیما کرمانی، وومن ایکشن فورم کی عظمیٰ نورانی، عورت فائونڈیشن کی مہناز رحمن، عورت مارچ ڈیموکرٹیک یوتھ فورم کی سارہ زمان، ماہرہ فائونڈیشن کی نغمہ شیخ اورساجدہ بلوچ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر بلوچ طلبہ کی گمشدگی کے خلاف گزشتہ ہفتے12 جون کو احتجاجی دھرنا دیا گیا جس پر پولیس نے اپنی بھرپور فورس کا استعمال کیا اور خواتین سمیت بلوچ طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں پولیس خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹ کر موبائل میں ڈال رہی ہے۔ مہلب بلوچ جو کہ اپنے گمشدہ والد ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پچھلے ایک دہائی سے تحریک چلا رہی اسے تھانے میں خواتین پولیس نے تھپڑ مارے۔ آمنہ بلوچ، سمی بلوچ اور نغمہ شیخ سمیت کئی خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ تھانے میں کچھ بلوچ طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل خواتین اساتذہ اور ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین سیاسی کارکنان پر اسی طرز کا تشدد کیا گیا تھا۔ احتجاج کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ پولیس کی جانب سے فورس کا بے دریغ استعمال بنیادی جمہوری حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ہم خواتین یہ پورے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...