اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری، نواز شریف، شہبازشریف ، مریم نواز‘شاہد خاقان ‘سعد رفیق سب نے این آر او ٹو لے لیا،آئی ایم ایف سے ان کی ڈیل نہیں ہورہی اس لئے مہنگائی ہے‘ان کا وزیر خزانہ امریکی سفیرسے کہتاہے ہمارامعاہدہ کرائیں ‘ یہ اتنے نالائق ہیں کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہاکہ کرنا کیا ہے ؟۔پیرکو پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈر لگ رہاہے کہ یہ ملک کو کس طرف لیکرجائیں گے؟پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نیب قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دوسرا این آراو ہے جو شریف اور زرداری فیملی ریاست سے لے رہی ہے، ہم پوچھ رہے تھے وجہ کیا ہے وجہ خرم دستگیر نے بتادی، آج پوری تحریک انصاف بلیک ڈے منارہی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ آپ کسی فردواحد کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتے، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے، زرداری کے اکائونٹ سے 5ہزار کروڑ نکلے تو انہوں نے بتانا ہے کہ وہ کیسے آئے لیکن اب یہ سیکشن ختم کردیا یہ نیب پرڈال دیا گیا وہی بتائیں گے کہ کیسے آیا۔قوانین میں ترمیم پربات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ملک سے کوئی ثبوت کریٹ ہوا اس پر نیب کچھ نہیں کرسکے گا، سیکشن 21جی کو انہوں نے تبدیل کردیا ہے، اب زرداری یا شریف فیملی اپنے ناموں پر اثاثے نہیں رکھیں گے ، یہ لوگ دوسروں کے ناموں پر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب قوانین کے سیکشن9میں ترمیم کی گئی ہے، مریم نواز کا ایون فیلڈ کا کیس بھی ختم ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکشن 14 کے تحت منی ٹریل دیناتھی یہ شرط بھی ختم کردی گئی، سیکشن 14کی شرط ختم کرکے نیب کی خود مختاری کو ختم کردیا گیا ہے اور نیب کووزارت داخلہ کے ماتحت کر دیاگیا ہے۔ سیکشن18سی کو تبدیل کردیا گیاہے، اب نیب ایف آئی آرنہیں کرسکے گا اور 6ماہ میں انکوائری رپورٹ فائنل نہیں ہوتی توکیس ختم کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح 1200میں سے 1100ارب کے کیسز نیب سے نکل گئے، صدر مملکت نے اس پر دستخط کرنے سے منع کردیا ہے، یہ عجیب وغریب معاملہ چل رہا ہے، مدعی اورملزم بھی خود ہیں، انہوں نے خود کو این آر او ٹو دے دیا اب کھلی آزادی ہے جو کرنا ہے کریں۔
پنجگور نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیت جلسہ ہوا ۔شمولیتی جلسے سے...
کوئٹہ آئی جی بلوچستان پولیس نے شہباز ٹائون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے صدر...
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ...
کراچیچین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بیجنگ سے چینی...
کراچی ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کراچی نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں...
اسلام آباد ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیااورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری...
کوئٹہجمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب...