سابق چیئرمین واپڈا نیب میں پیش،جب بلائینگے،آونگا،جنرل (ر)مزمل حسین

21 جون ، 2022

لاہور (نمائندہ جنگ، آن لائن) کرپشن کا الزام کے سابق چیئرمین واپڈا نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے تک ان سے سوالات کئے۔ سابق چیئر مین واپڈا نے کہا ہے کہ نیب نے جو پوچھا بتا دیا کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔ نیب لاہور نےتربیلا فور پراجیکٹ میں753 ملین ڈالر کی کرپشن کی شکایت پر سابق چیرمین واپڈ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو طلب کیا تھا۔جس پر سابق چیئرمین واپڈا نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے جہاں پر ان سے دو گھٹنے تک پوچھ گچھ کی گئیں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا تھا مجھ پر لگنے والے الزامات غلط ہیں پروجیکٹ کی لاگت 750 ملین ہے 753 ملین کی کرپشن کیسے ہو گئی؟ پروجیکٹ مدت سے پہلے مکمل ہوا اور ایک سال میں لاگت بھی پوری کر لی سابق چیئر مین واپڈا نے کہا کہ نہیں سمجھتا اس کیس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں میری طرف سے معاملہ کلیئر ہے۔ نیب جب بلائے گا دوبارہ آجاؤنگا نیب کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔