ریلوے کے کرایوں میں 15سے25فیصد اضافے کا اطلاق آج سےشروع

21 جون ، 2022

لاہور (محمدصابراعوان) پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافرٹرینوں کی تمام کلاسز ، لگیج وین اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں حالیہ دنوں اضافےکا اعلان کیا گیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے جس کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں وزارت ریلوے نے ایک بار 10فیصد جبکہ چند دن کےبعد دوبارہ 5فیصد اضافہ کیا تھا اس طرح مجموعی طورپر مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر 15فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ لگیج وین کے کرایوں میں بھی بلترتیب 10فیصد اور 5فیصد کی شرخ سے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اورمال برادار گاڑیوں کے کرایوں میں پہلے 15فیصد جبکہ بعد میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا پاکستان ریلوے کے ذرائع کےمطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250روپے ہو گیا ہے اسی طرح اے سی لوئر کا کرایہ 4150ہو گیا ، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700اے سی سلیپر کا کرایہ 8050روپےہو گیا ہے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا پرانہ کرایہ 1700روپے تھا 15فیصد اضافے کےبعد نیا کرایہ 1850روپے اے سی لوئر کا کرایہ 3950اے سی بزنس کلاس کاا کرایہ 4250اسی طرح اے سی سلیپر کاکرایہ 6200 روپے ہو گیا ہے ۔