امریکا‘میوزک کنسرٹ میں فائرنگ ،15سالہ لڑکا ہلاک

21 جون ، 2022

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میوزک کنسرٹ میں فائرنگ کے نیتجے میں15سالہ لڑکا ہلاک اور 3افرادزخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات میوزک کنسرٹ میں آنے والے افراد پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افرادزخمی ہو گئے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے تینوں افرادہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں گشت کر رہی ہے۔پولیس حملہ آور کی گرفتاری کے لئے علاقے سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔