مودی والدہ سے ملنے کیلئے بھی کیمرہ مین کا انتظار کرتے رہے

21 جون ، 2022

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی والدہ سے ملنے کیلئے بھی کیمرہ مین کا انتظار کرتے رہے،حال ہی میں نریندر مودی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی ماں سے ملنے پہنچے اور گاڑی سے باہر آنے سے پہلے کیمرہ مین اور ویڈیو گرافر کا انتظار کرتے رہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی والدہ حرا بین مودی نے حال ہی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ہے۔اس موقع پر نریندر مودی کو اپنی والدہ سے ملنے گجرات کے شہر گاندھی نگر پہنچتے دیکھا گیا، والدہ کے گھر پہنچنے پر نریندر مودی کار میں اس وقت تک بیٹھے رہے جب تک کیمرہ مین اور فوٹوگرافر ان تک نہیں پہنچ گیا۔