سری لنکن وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز کردیا

21 جون ، 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے سری لنکا کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے وفد کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔پیرکے روز جاری ایک اخباری بیان میں رانیل وکرما سنگھے کے میڈیا ڈویژن نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایک 10رکنی وفد 10دن کیلئے سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔آئی ایم ایف کا وفد سری لنکا کیلئے بیل آؤٹ پروگرام پر بات چیت کیلئے آیا ہے جو آزادی کے بعد سے اپنے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے چند روز قبل آئی ایم ایف پالیسیوں کے مطابق اس مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس سے قبل رانیل وکرما سنگھے نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئی ایم ایف کے دورے کے نتیجے میں عملے کی سطح پر ایک فوری معاہدہ طے پا جائیگا۔