لیسٹر (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف گذشتہ برس منسوخ ہونے والے ایک ٹیسٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ اسے سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کہتے ہیں کہ یہ صرف ٹیسٹ ہی نہیں ہے بلکہ اس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بھی داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یاد رکھنا ہوگا کہ انگلینڈ بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے۔ گزشتہ سال حالات کچھ مختلف تھے۔ وہ نیوزی لینڈ سے ہار کر آ رہے تھے۔ لیکن اس بار وہ نیوزی لینڈ کو ہراکر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال شروع ہونے والی اس سیریز میں ٹیم کے کوچ روی شاستری، کپتان ویرات کوہلی تھے۔ اب کوچ ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما ہیں ۔ کوہلی کی سبکدوشی کے بعد سے بھارتی ٹیم قیادت کے بحران سے دوچار ہے۔ 8 ماہ میں چھ پلیئرز کپتانی کرچکے ہیں۔ رواں برس سخت شیڈول کے سبب نئے کپتان روہت شرما انجرڈ ہوئے، اس کے بعد قیادت کیلیے شیکھر دھون، کے ایل راہل اور رشابھ پنت کو آزمایا گیا۔ رواں ماہ آئرلینڈ کیخلاف دو ٹی 20 کیلئے ہارک پانڈیا کو کپتان بنایا گیا ہے۔
کراچی ڈاکٹر سید محمد اشرف الاشرفی الجیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم سمنانی نے بادشاہت چھوڑ کر فقیری اختیار کی۔ وہ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی سوشل میڈیا کا اہم اجلاس مرکز بہادر آباد پر منعقد ہوا، اجلاس میں...
کراچی کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد ریل گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوئیں، جب کہ ایک ٹرین معطل کردی گئی۔...
کراچیسائبر نوسربازوں نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لیے ایک نئی واردات شروع کر دی ہے، جس میں ٹریفک چالان کے...
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرائے اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا،...
کراچی گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف علاقہ مکینوں...
کراچی شہر میں سر عام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پی آئی بی کالونی میں کار سوار بے شرم...
کراچی شاہراہ نورجہاں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران غیر قانونی طورپرمقیم 11افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا،...