خواتین کرکٹرز کی کراچی میں ٹریننگ شروع

21 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نےپیر سے کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ تربیتی کیمپ کا آغاز کردیا۔وہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز کی اسکلز پر چار روز کے لئے کام کررہے ہیں۔