کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر کے علاقے سے خاتون کی گولی لگی لاش اور اس کے قریب سے 5سالہ بچی بھی ملی ہے،تفصیلات کے مطابق ملک گوٹھ واٹر بورڈ کالونی کے قریب جنگل سے ایک خاتون کی لاش ملی جسکی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے ،لاش کے قریب سے ایک 5سالہ بچی بھی ملی جو رو رہی تھی،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق خاتون کی عمر 24سے 25برس سر پر گولی ماری گئی ہے تاہم فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے،انہوں نے بتایا کہ لاش کے ساتھ ملنے والی بچی مبینہ قاتل کی نشاندہی کر رہی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی،انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ بچی مقتولہ خاتون کی بیٹی ہے یا کسی اور کی ،انکا کہنا تھا کہ جب تک خاتون کے ورثاء کا پتہ نہیں چلتا اس وقت تک صحیح صورت حال کا معلوم نہیں ہو سکے گا۔ دریں اثنا محمد آباد نمبر دو میں 55سالہ طارق سلیم کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق بظاہر موت طبی معلوم ہوتی ہے، کورنگی کراسنگ ندی کے قریب ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی فوری طو پر شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، کورنگی پی این ٹی کالونی ی گیٹ نمبر 4طیبہ مسجد کے قریب فلیٹ سے 45سالہ اویس ربانی کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی، متوفی کے چہرے پر زخم کے نشان ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی ۔
ناٹنگھم انگلش کرکٹ کا ایک درخشندہ باب نائٹ کلب کے اندھیروں میں ڈوب گیا ۔ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین...
کراچی دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ہارکر خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی...
کراچی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کا گروپ اسٹیج مکمل ہونے کے بعد پیر سے راؤنڈ آف 32 ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا...
کراچی پاکستان پیرا ہاکی ٹیم رواں سال اگست میں بیلجیم اور ہالینڈ میں ہونے والے پیرا ہاکی عالمی کپ میں حصہ لے...
کراچی پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں9 وکٹ سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیتی اور ویمنز چیمپئن...
کراچیپاکستان سپر لیگ کے لئے پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیاہے۔ماہرہ خان ، سائرہ...
کراچی پاکستان حکومت کی جانب سے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر دو سو سے زائد افراد کے اجتماعات پر...
بنگلورو بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز 28 مارچ کو دفاعی چیمپئن...