کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فیرئر ہال کے داخلی راستے میں تزئین و آرائش کے نام پر تعمیرات کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، پیر کو کورٹ میں آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں اور فرئیر ہال کے داخلی راستے پر نئی تعمیرات کے خلاف ماروی مظہر کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیرئر ہال سمیت دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فیرئر ہال کی حدود میں نئی تعمیرات پر مرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب اور شہر میں قدیم عمارتوں میں مداخلت سے روکتے ہوئے فیرئر ہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ فوری توڑنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے، آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارت میں نئی تعمیرات کے خلاف ماروی مظہر نے سول سوٹ دائر کیا تھا، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ قانون کے مطابق آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں میں نئی تعمیرات نہیں کی جاسکتیں۔
ناٹنگھم انگلش کرکٹ کا ایک درخشندہ باب نائٹ کلب کے اندھیروں میں ڈوب گیا ۔ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین...
کراچی دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ہارکر خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی...
کراچی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کا گروپ اسٹیج مکمل ہونے کے بعد پیر سے راؤنڈ آف 32 ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا...
کراچی پاکستان پیرا ہاکی ٹیم رواں سال اگست میں بیلجیم اور ہالینڈ میں ہونے والے پیرا ہاکی عالمی کپ میں حصہ لے...
کراچی پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں9 وکٹ سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیتی اور ویمنز چیمپئن...
کراچیپاکستان سپر لیگ کے لئے پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیاہے۔ماہرہ خان ، سائرہ...
کراچی پاکستان حکومت کی جانب سے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر دو سو سے زائد افراد کے اجتماعات پر...
بنگلورو بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز 28 مارچ کو دفاعی چیمپئن...