مچھر کالونی، چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق، 2 خواتین زخمی

21 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مچھر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹیوں سمیت 3خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں،تفصیلاٹ کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی سراج چوک بابری مسجد کے قریب پیر کی علی الصباح فجر کے وقت گھر کی چھت گر گئی جسکے ملبے تلے آ کر خواتین دب گئیں،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے وہاں پہنچے اور ملبے کے نیچے سے تین خواتین کی لاشوں اور دو زخمی خواتین کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا،جاں بحق خواتین آپس میں ماں بیٹیاں ہیں، شناخت 50سالہ رشیدہ زوجہ نور عالم اور اسکی دو بیٹیاں 16 سالہ آمینہ اور 20 سالہ یاسمین کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک بیٹی 14 سالہ انورا اور بھتیجی 22 سالہ سانورا اسپتال میں زیر علاج ہیں،ایس ایچ او پرویز سولنگی کے مطابق جاں بحق خاتون کے شوہر نور عالم نے بتایا کہ چھت پرمرمتی کام کے باعث سینٹ کی چادریں رکھی تھیں،اضافی وزن کے باعث دو کمروں پر مشتمل مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔