الخدمت کراچی کے تحت 10روزہ فارمیسی سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

21 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت 10روزہ ”فارمیسی سمرانٹرن شپ پروگرام“ 2022 کا آغاز کردیا گیا ہے،جس میں جناح یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی،انٹرن شپ پروگرام الخدمت ناظم آباد اسپتال میں منعقد کیا گیا ہے ،جس میں طلبہ وطالبات کے ساتھ الخدمت کے شعبہ فارمیسی کے ڈائریکٹر جمشید احمد،منیجر کاشف شمیم اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔