حبیب جنیدی سے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

21 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیوروسندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کے بہنوئی نور الدین جنیدی کے انتقال پر مزدور رہنمائوں سلیم سومرو ، اسلم سموں، حسین بادشاہ، امین بلوچ، وحید خان، حسین ابراہیم کاکا، عدنان حبیب، جبار سومرو اور دیگرنے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں۔