بہادر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

21 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن تھانے کی حدود بہادرآباد اسماعیل چورنگی کے قریب ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں نیچے گر گیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی ملزم محمد رضوان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ،دریں اثنا اطلاعات کے مطابق مقابلے کی زد میں آ کر ایک شہری بھی زخمی ہوا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس زخمی کی صرف اطلاعات ہیں تاہم اسکی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔