ضعیف العمر افراد کی پنشن 25 ہزار روپے کی جائے، ای او بی آئی پنشنرز فورم

21 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کو 60برس کا ہو جانے پر ملنے والی پنشن ساڑھے آٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر کم از کم تنخواہ کے مساوی یعنی 25ہزار روپے کی جائے،صدر مملکت ،وزیر اعظم، چیف جسٹس پاکدتان اوروزیر افرادی قوت کے نام کھلے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہماہانہ دی جانے والی پنشن کایومیہ 283روپے بنتا ہے اورمہنگائی کے اس دور میں اس رقم سےکھانا بھی نہیں کھایا جاسکتا جبکہادویہ اور دیگر اخراجات اس کے سوا ہیں۔