چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط، انتخابات کیلئے سیکورٹی دینے کی درخواست

21 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی) چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے آرمی چیف سے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف سے پنجاب کے 20حلقوں، این اے 245کراچی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے پی کے 7سوات کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔