پاکستان اور ایران کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 جون ، 2022

تہران (آئی این پی ) پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا فروغ تھا۔ اس موقع پرایران سے گوادر تک بجلی کی فراہمی کے مختلف پہلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو سراہتے ہوئے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔