پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس 21 اور 23 جون کو ہوگا

21 جون ، 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔