تربت، تعمیراتی کمپنی کے ورکرز پر فائرنگ، 2 ہلاک، ایک زخمی

21 جون ، 2022

تربت(آن لائن ) ضلع کیچ میں ہوشاپ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہراہ پر کام کرنے والے 2 مزدور وں کو ہلاک کردیااور فرار ہوگئے ،مرنے والوں اور زخمی کا تعلق نوشہرو فیروز اور میر پور خاص سے تھا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقہ زیرو پوائنٹ ہوشاب کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے ورکرز پر فائرنگ کر دی۔ نتیجے میں دو مزدور عمران سکنہ میرپور خاص اور حنیف ولد نوشہرو فیروز سندھ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ایک اور مزدور زخمی ہے جس کا تعلق میرپور خاص سے بتایا جاتا ہے۔