لندن ( مانیٹرنگ نیوز)لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال آج سے شروع ہو گی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ہڑتالوں میں 13 ٹرین آپریٹرز کے 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے،آج سے آئندہ 6دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی، ہڑتالیں منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی،منگل کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔دوسری جانب مزدور یونین اور ریلوے حکام کےدرمیان ہڑتال ختم کرانےکیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیاہے، آر ایم ٹی یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی ۔ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور محلق صحنوں میں رمضان کے دوران نیشنل سکیورٹی کے ادارے کی ٹیمیں مسلسل فضائی نگرانی...
کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے...
صوابی تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
کراچی کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز...
کراچیپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز15سے18مارچ 2025تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف...