اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41کروڑ 43 لاکھ سے زائد جبکہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار5کروڑ 80لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 9کروڑ سے زائدکامقروض، پہلی اہلیہ 50 لاکھ ، دوسری 3 کروڑ 74 لاکھ کی مالک، پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کےمالک ہیں، اویس لغاری 44 کروڑ ، محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد سابق ایم پی اے علیم خان کےاثاثے ایک ارب70 کروڑ سے زائد ہیں، پیر کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز 41 کڑوڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعلیٰ نے 13 کڑوڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے، حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمینوں کی مالیت 3 کڑوڑ 97 لاکھ ہے ،وزیراعلیٰ نے خود کو 9 کڑوڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ،حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہر النساء 50 لاکھ روپے ، دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، سپیکر چودھری پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے، پرویز الٰہی نے 6کڑوڑ 78 کی غیر زرعی زمین ، فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی، اہلیہ 10 کڑوڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں،اپوزیشن لیڈر سبطین خان 1 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے انہوں نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی،صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کڑوڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے ، حنا پرویز بٹ نے 9 کڑوڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے انکو 2 عدد گھر تحفے میں ملے حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی، ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے، عظمی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں انکے پاس 70 تولے سونا بھی ہے، ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں ،سابق وزیراعلی عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے انہوں نے گھر اور زرعی زمین کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں،سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ ،میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں، سب سے زیادہ امیر ترین سابق رکن صوبائی اسمبلی علیم خان ہیں جن کے کل مالیاتی اثاثے ایک ارب70 کروڑ سے زائد ہیں۔
بیجنگ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ ’’تجارتی جنگ‘‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، چین کو امید ہے...
اسلام آباد چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن قانون سازی کروانا چاہتے ہیں تو وہ...
کراچی شارع فیصل پر واقع واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا، ترجمان...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف صحافی احتشام عباسی کی درخواست سماعت...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰٰٰ کی جنگ پوری...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے کیخلاف درخواستوں پر ڈائریکٹر ایف...
تل ابیب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر...
استنبول ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہا کہ شام کو دوبارہ کبھی تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور ترکیہ اپنی...