ملک میں مون سون کی بارشوں سے بڑ ی تباہ کاری کی وارننگ

21 جون ، 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزارت موسمیاتی تبدیلی ( منسٹری آف کلائمیٹ چینج) نے قومی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،اور تمام صوبائی ڈزارسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو ایک وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشوں سے تباہی آسکتی ہے جس کے لئے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے تیار رہا جائے۔ جس کے بعد محمکمہ موسمیات نے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اداروں کو ممکنہ تباہی کے پیش نظر پیش بندیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزارت تبدیلی موسمیات نے اپنے سروے کے تعارف کے بعد بنگلادیش ، بھارت اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے مون سون کی تباہ کن بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا بھی زکر کیا ہے۔ خاص طور پر بدلتے موسم کے ساتھ مون سون کی بارشوں کے دورانئے میں تبدیلی اور اسلام آباد، لاہور، ملتان، حیدرآباد اور کراچی میں سمیت دیگر شہروں میں رواں سال جون کے مہینے سے لیکر اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے، جس میں ملک کے شہروں میں سیلابی صورتحال رونما ہوسکتی ہے۔