پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے خاندان کی مشاورت سے کروں گا، حسین الٰہی

21 جون ، 2022

لاہور (جنگ نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے خاندان کی مشاورت سے کروں گا۔ پیر کے روز صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے کیونکہ لوگوں نے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اہل خانہ کی مشاورت سے کروں گا۔اس سے قبل چوہدری حسین الٰہی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو ماضی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج اور دھرنے دیتے تھے لیکن اب تاریخی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔موجودہ حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے انہیں نہیں روکا تھا، موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا اور عوام سمجھ گئے ہیں کہ موجودہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ہے۔