ضمنی الیکشن کے نتائج کی بنیاد پر حکمران اتحاد کی جانب سے اہم سیاسی فیصلے متوقع

21 جون ، 2022

اوکاڑہ(وارث حیدری)ضمنی الیکشن کے نتائج کی بنیاد پر حکمران اتحاد کی طرف سے مستقبل کے اہم سیاسی فیصلے متوقع،حکمران اتحاد ممکنہ طور پر اگلا الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان بھی کر سکتا ہے،ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا اہم فیصلہ بھی ہو سکتا ہے،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد کی تمام تر توجہ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن پر ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ضمنی الیکشن میں 100 فیصد نتائج حکمران اتحاد کے حق میں آ گئےتو سیاسی مستقبل کے حوالے سے حکمران اتحاد متفقہ طور پر اہم فیصلےکر سکتا ہے،جس میں اگلے عام انتخابات سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی صورت میں مل۔کر لڑنے ،ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط میاں نواز شریف کی وطن واپسی ،سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور صدر پاکستان کے خلاف مواخذے کی آئینی تحریک شامل ہے۔