کے ٹو 25جون سے 11سو میگاواٹ نیشنل گرڈ کو دینا شروع کر دیگا

21 جون ، 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) اختتام ہفتہ 25 جون کو گیارہ سو میگاواٹ ایٹمی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائیگی جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ اور دوسرے صوبوں میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ یہ ایٹمی بجلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو (K-2) کی سالانہ مینٹی ننس‘ ری فیولنگ 55یوم کی بجائے 45دنوں میں پاکستانی اور چینی انجینئروں‘ ٹیکنیشنوں کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہو گا۔ کے تھری کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کو مہمان خصوصی بننے کی دعوت پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے حتمی تاریخ ملنے پر کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی افتتاحی تقریب اسلام آباد بیجنگ کراچی میں بیک وقت وڈیو لنک آن لائن پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔