حکومت کاوفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنیکا فیصلہ

21 جون ، 2022

لاہور(آئی این پی) حکومت نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلےا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کے سیکرٹریز اپنے محکموں سے متعلق بجلی بچت کا پلان دیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے دوران ڈیوٹی 3 گھنٹے اے سی بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گریڈ ایک سے 18 تک دفاتر میں اے سی کے استعمال پر مکمل پابندی بھی زیر غور ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت یقینی بنانا ہے۔