انٹرپول کے ذریعے پولیس کو مطلوب 5ملزمان امارات سے گرفتار

21 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انٹرپول کے ذریعے پنجاب پولیس کو مطلوب 5ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے ملزمان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات کے حوالے کر دیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں کارروائی کی جس کے دوران پنجاب پولیس کومطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا، ملزمان محمود وقاص، محمد ندیم، شاہ گوندل، رمیز خان ،عباس علی شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق پانچوں ملزمان قتل کے مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات کے حوالے کر دیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔