کوٹ ربنواز میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم زیرحراست

21 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا، پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، کوٹ ربنواز وہاڑی روڈ کے قریب لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی، دو نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، شور شرابہ پر لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا، دوسرا فرار ہو گیا، علاقہ مکینوں نے ملزم کی خوب مار پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔