شام میں فوج کی بس پر حملہ، 13 اہلکارہلاک، 2زخمی

21 جون ، 2022

دمشق(اےایف پی)شام میں فوج کی ایک بس پرحملےمیں13اہلکارہلاک اور2زخمی ہوگئے، سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ شام کے صوبے الرقہ میں پیش آیا۔تاہم بس پرحملےکی نوعیت نہیں بتایاگیاکہ بم دھماکے سے حملہ کیا گیا یا فائرنگ سے۔تاحال حملےکی ذمہ داری کسی گروپ نےقبول نہیں کی۔