سابق گوریلا جنگجو کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر منتخب

21 جون ، 2022

بگوٹا(مانیٹرنگ نیوز،خبرایجنسی) کولمبیا میں سابق گوریلا رہنما گسٹاوو پیٹرو ملک کے صدر منتخب ہوگئے ، یہ پہلا موقع ہے کہ بائیں بازو کے نظریات رکھنے والا کوئی سیاستدان ملک کا سربراہ بنا ہے،پیٹرو نے روڈلفو ہرنانڈز کوالیکشن میں شکست دی، وہ جولائی میں اپنا دفتر سنبھالیں گے۔اتوار کی رات کو گسٹاوو پیٹرو کی انتخابی جیت کا اعلان ہوا، پیٹرو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملکی مسائل کا حل نکالنے کے لیے تمام اپوزیشن اراکین کا صدارتی محل میں استقبال کیا جائے گا،رخصت ہونے والے صدر ایوان ڈیوک نے انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پیٹرو کو مبارک باد دی،صدارتی انتخابات میں پیچھے رہ جانے والے روڈلفو ہرنانڈز نے اپنی انتخابی شکست کو تسلیم کیا،انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ شہریوں کی اکثریت نے دوسرے امیدوار کو چُنا ہے، میں ان نتائج کو تسلیم کرتا ہوں،امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے کولمبیا کی عوام کو صاف اور شفاف صدارتی انتخابات میں اپنی آواز بلند کرنے پر مبارک باد دی۔